وزیراعظم نے دو دن میں استعفی دیا تو سیاست چھوڑ دوں گا طاہر اشرفی

جن کو وزیراعظم سے اختلاف ہے وہ پارلیمنٹ سے رجوع کریں، طاہر محمود اشرفی


ویب ڈیسک November 02, 2019
جن کو وزیراعظم سے اختلاف ہے وہ پارلیمنٹ سے رجوع کریں، طاہر محمود اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے دو دن میں استعفی دیا تو وہ ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی طرف سے وزیراعظم کو دو روز میں استعفی دینے کی ڈیڈلائن سے متعلق پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے ایک بڑا دعوی کردیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے دو دن میں استعفی دیا تو وہ ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے یہ بیان مولانا فضل الرحمن کی طرف سے وزیراعظم کو دو دن میں استعفی دینے کی وارننگ کے بعد دیا ہے۔ حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کسی صورت استعفی نہیں دیں گے۔ جن کو وزیراعظم سے اختلاف ہے وہ پارلیمنٹ سے رجوع کریں، وزیر اعظم کو جتھے بندیوں میں دھمکیاں دے کرگھرنہیں بھیجا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں