طالبان مذاکرات کے نام پر اپنی کارروائیوں کے لئے وقت حاصل کرتے ہیں رحمان ملک

طالبان ظالمان ہیں اور ان کا ایجنڈا اسلام اور پاکستان کے خلاف ہے، سابق وزیر داخلہ

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف غیر جانبدارانہ کارروائی ہورہی ہے جس کے نتائج سب سے سامنے ہیں، رحمان ملک. فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان امن مذاکرات کے لئے سنجیدہ نہیں وہ مذاکرات کے نام پر اپنی کارروائیوں کے لئے وقت حاصل کرتے ہیں۔


فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ طالبان ظالمان ہیں ان کا ایجنڈا اسلام اور پاکستان کے خلاف ہے کیونکہ اسلام ناحق خون بہانے کے سخت خلاف ہے، حکومت کی جانب سے امن کے لئے مذاکرات کی کوششیں بہت اچھی ہیں لیکن طالبان کی جانب سے جو جواب آیا وہ بھی سب کے سامنے ہے، حکومت نے مذاکرات کی بات کی تو انہوں نے سوات میں پاک فوج کے میجر جنرل کو شہید کیا، پشاور میں گرجا گھر کو نشانہ بنایا ، اگر وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو آج کے دن اپنی کارروائیاں بند کرنے کا اعلان کریں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں اس کے لئے انہیں اندرونی حمایت حاصل ہے لیکن قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف غیر جانبدارانہ کارروائی ہورہی ہے جس کے نتائج سب سے سامنے ہیں۔
Load Next Story