بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے وزیراعظم نوازشریف
کراچی میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکرامن کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، وزیر اعظم
وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری کے تحت کیا ہے، نئے منصوبے مکمل ہوتے ہی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔
رائے ونڈ میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد کارکنوں سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتہائی کٹھن دورمیں حکومت سنبھالی موجودہ حکومت ملک کو درپیش مسائل کا پائیدارحل چاہتی ہے اس سلسلے میں قوم کی بھلائی اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف دہشتگردی اوربے امنی کو قابوپانے کے لئے قوانین کوموثربنانے کا آغاز کیا بلکہ اس سلسلے میں تمام جماعتوں سے اتفاق رائے حاصل کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کی حالت کا اچھی طرح اندازہ ہے لیکن موجودہ حکومت مسائل کے حل کے لئے سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہے جس میں سے ایک فیصلہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے لیکن وہ یقین دلاتے ہیں کہ بجلی کی پیداوار کے نئے منصوبوں کی تکمیل ہوتے ہی یہ اضافہ واپس لے لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر امن کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، حکومت اقدامات کا ہی نتیجہ ہے کہ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور اسٹریٹ کرائم میں خاطرخواہ کمی آئی ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی کے لوگ حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں۔