آزادی مارچ کے شرکا کی دلچسپ ویڈیوز

ان ویڈیو پر جہاں کچھ لوگوں نے تنقید کی ہے وہیں کچھ لوگوں کے مزاحیہ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں


ویب ڈیسک November 02, 2019
زادی مارچ کے دوران ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں مارچ میں شامل تین لوگ جھولا جھول رہے ہیں فوٹوسوشل میڈیا

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں آزادی مارچ جاری ہے تاہم مارچ کے دوران شرکا دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ مختلف دلچسپ سرگرمیوں میں مشغول ہوگئے۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں شرکا کو جھولے جھولتے ہوئے اور مختلف کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آزادی مارچ کے دوران ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں مارچ میں شامل تین لوگ جھولا جھول رہے ہیں اور تھوڑی ہی دیر بعد مزید لوگ ان میں شامل ہوجاتے ہیں اور جھولے کا لطف لینے لگتے ہیں۔



اس ویڈیو پر جہاں کچھ لوگوں نے تنقید کی ہے وہیں کچھ لوگوں کے مزاحیہ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔ زویا رحمان نامی خاتون جو شاید اسلام آباد کی ہی رہائشی ہیں انہوں نے لکھا ہم سب کو گھر میں بند کروا کر جھولے لے رہے ہیں، یہ بھی صحیح ہے۔



ایک اور ویڈیو جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھا اس میں شرکا اسلام آباد کی جانب روانہ ہیں اوردوران سفر ٹرک میں موجود ایک شخص ڈانس کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو پرایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا اگر کوئی فری ڈانس کا لطف لینا چاہتا ہےتو مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ معذرت کے ساتھ مولانا صاحب۔



اسلام آباد کی جانب جاتے ہوئے ایک شخص نے موٹر سائیکل پر کرتب دکھایا تو سب حیران رہ گئے۔



آزادی مارچ میں شامل دو شرکا تو جھولاجھولتے ہوئے اتنے پُرجوش ہوگئے کہ جھولے سے ہی گرگئے۔

https://twitter.com/M_Bilal_Khan_/status/1190542089118990338

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں