نسیم شاہ آسٹریلیا کی سازگار کنڈیشنز میں یادگار کارکردگی پیش کرنے کیلیے بیتاب

آسٹریلیا میں لائن اور لینتھ کی مدد سے وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کروں گا، نسیم شاہ


Muhammad Yousuf Anjum November 02, 2019
ملک کیلیے کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، نسیم شاہ فوٹو: فائل

ACCRA: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ سخت محنت کرتے ہوئے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلیے پر عزم ہوں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ملک کیلیے کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے،پہلے سے زیادہ محنت کرتے ہوئے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہوں، اسٹیو اسمتھ ہوں یا ڈیوڈ وارنر، حریف ٹیم کا پہلا بیٹسمین ہو یا آخری، اس کو آﺅٹ کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

نسیم شاہ نے کہا کہ انہوں نے آسٹریلیا ہونے والے میچز دیکھے ہیں اور سینئرز نے بھی بتایا ہے کہ وہاں کی پچز تیز اور باﺅنس بھی ہوگا، اپنی لائن اور لینتھ کے ساتھ ویری ایشن کی مدد سے وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔