راولپنڈی میں قربانی کے دوران بیل بدک گیا گلے پر چھری لگنے سے نوجوان ہی جاں بحق

بیل کی مزاحمت پر چھری نوجوان کی گردن میں پھر گئی اور وہ وہیں جاں بحق ہوگیا۔

گلے میں چھری پھرنے سے نوجوان طبی امداد کی فراہمی سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ فوٹو: فائل

بیل کی قربانی کے دوران گلے پر چھری لگنے سے نوجوان ہی جاں بحق ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بابل لعل حسین روڈ پر قربانی کا جانور ذبح کرنے کے دوران بدک گیا، جس کے نتیجے میں چھری جانور ذبح کرنے والے گردن کے ہی گلے میں لگ گئی، واقعے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور وہ طبی امداد کی فراہمی سے قبل ہی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے ذبح کرنے والے خود زخمی ہوجاتے ہیں۔
Load Next Story