عابد علی باﺅنسی پچز پر آسٹریلوی بولرز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

پروفیشنل کرکٹر کو ہر طرح کے ماحول میں کھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، عابد علی


Muhammad Yousuf Anjum November 02, 2019
بولر نہیں بلکہ گیند کو دیکھتے ہوئے میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کروں گا، عابد علی فوٹو: فائل

قومی کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں حریف ٹیم کے خلاف سوچ کیساتھ میدان میں اتروں گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتروں گا اور پاکستان، اپنے اور فیملی کے لیے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

ڈومیسٹک اور یواے ای سے کنڈیشنز قطعی مختلف ہونے سے عابد علی نے کہا کہ ایک پروفیشنل کرکٹر کو ہر طرح کے ماحول میں کھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے،اسلام آباد میں بھی باﺅنسی پچز ہیں، وہاں 3سال کھیلنے کا تجربہ ہے، موقع دیا گیا تو کنڈیشنز سے مطابقت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بطور اوپنر جگہ بنانے والے بیٹسمین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی ایک بولر کا مسئلہ نہیں، بڑی اننگز کھیلنا ہے تو بیٹنگ کرتے ہوئے سب کی اچھی گیندوں کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا، بولر نہیں بلکہ گیند کو دیکھتے ہوئے میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں