سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کے ویزے لگوانے کاکام شروع

پرائیویٹ اسکیم کے تحت تاحال ملٹی پل ویزے جاری نہ ہوسکے،حج گروپ آرگنائزرزکو تشویش


Numainda Express September 01, 2012
پرائیویٹ اسکیم کے تحت تاحال ملٹی پل ویزے جاری نہ ہوسکے،حج گروپ آرگنائزرزکو تشویش. فوٹو: اے پی پی

JERUSALEM: وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کے ویزے لگلوانے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت تاحال حج گروپ آرگنائزرکوملٹی پل ویزے جاری نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے حج گروپ آرگنائزر میںتشویش کی لہردوڑگئی ہے اوروہ اب تک سعودی عرب میں نوے ہزارعازمین کی رہائشی عمارتیں حاصل نہیں کی جاسکیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے اب تک لاہورسے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے سرکاری اسکیم کے تحت ویزے لگوائے ہیں رواں سال حج آپریشن 19 ستمبر سے شروع ہو گا رواں سال حاجیوں کو30کلوگرام تک وزن ہمراہ لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ وطن واپسی پر پلاسٹک کور میں 10 لیٹر آب زم زم کا کین بھی کرایہ ادا کیے بغیر لایا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں