ملک کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کے خلاف متحد ہونے کا وقت آگیا شہباز شریف

عدل اور مساوات جیسے سنہری اصولوں کو اپنا کر مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے،وزیر اعلٰی پنجاب


ویب ڈیسک October 16, 2013
عید الضحیٰ کا تہوار مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، شہباز شریف۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم اپنے باہمی اختلافات بھلا کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف متحد ہوجائے۔

وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ عدل اور مساوات جیسے سنہری اصولوں کو اپنا کر مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، عید الاضحیٰ کا تہوار مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے تاکہ معاشرے کے نادار طبقے میں احساس محرومی پیدا نہ ہو، ہمیں چاہئے کہ اس پر مسرت موقع پر بے سہارا افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرکے مذہبی و اخلاقی فریضہ ادا کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہمیں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردارادا کرنےکا عہد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے باہمی اختلافات بھلا کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |