ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے محروم کرکٹرز کا بغاوت پر اتر آنے کا انکشاف

عماد وسیم کی سربراہی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات میں معاملہ وقتی طور پر ٹھنڈا ہوگیا

عماد وسیم کی سربراہی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات میں معاملہ وقتی طور پر ٹھنڈا ہوگیا، فوٹو: فائل

ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے محرومی پر کرکٹرز کے بغاوت پر اتر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

عماد وسیم کی سربراہی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات میں معاملہ وقتی طور پر ٹھنڈا ہوگیا۔


ویب سائیٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹین لیگ کیلیے این او سی منسوخ کئے جانے پر عماد وسیم، محمد عامر اور شعیب ملک سمیت کرکٹرز کا ایک گروپ بورڈ کیخلاف اعلان بغاوت کرنے کو تیار تھا لیکن چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات میں بات چیت میں معاملہ وقتی طور پر ٹھنڈا پڑ گیا تاہم پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر کھلاڑیوں کی جانب سے مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ سامنے آسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہمیں بھارت کی مثالیں دی جاتی ہیں، جہاں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے سوا کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن بھارتی کھلاڑی اس ایونٹ سے کروڑوں کماتے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی بھاری کمائی ہوتی ہے،ان کو غیرملکی لیگز کھیلنے کی ضرورت نہیں۔
Load Next Story