جنوبی شام میں بم دھماکا 21 افراد ہلاک

دھماکا شام کے جنوبی صوبہ دارہ میں ہوا جس میں 31 افراد موقع پرہی ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔


ویب ڈیسک October 16, 2013
زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

شام کے جنوبی علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا شام کے جنوبی صوبہ دارہ میں ہوا جس میں 21 افراد موقع پرہی ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اکثرکی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


واضح رہے کہ شام میں اس وقت اقوام متحدہ کے کیمائی ہتھیار تلف کرنے والے ادارے کی ٹیمیں شام کے کیمائی ہتھیاروں کے تلف کرنے میں بھی مصروف ہیں جو کہ آئندہ سال کے وسط تک مکمل ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں