امریکا ميں شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن ميں مذاکرات کامیاب ہو گئے

معائدے کے تحت امریکی حکومت کو فروری تک مزید قرضے لینے کی اجازت مل گئی۔


ویب ڈیسک October 16, 2013
قرضوں کے حصول کی تاریخ کو فروری تک بڑھانے کے حوالے سے معاہدہ ہو گیا۔ فوٹو: رائٹر

لاہور:

امریکی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد دنیا ميں نئے مالیاتی بحران کا خطرہ ٹل گیا ہے۔


ریپبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت نے کئی ہفتوں کے بعد طویل مذاکرات شروع کیے جس کے بعد آج اپوزیشن کے سینیٹر ہیری ریڈ اور سینیٹر مچ میکونل نے اعلان کیا کہ ڈیموکریٹس اور ریپلکن کے رہنماؤں کے درمیان شٹ ڈاؤن ختم کرنے اور قرضوں کے حصول کی تاریخ کو فروری تک بڑھانے کے حوالے سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ امریکی میڈیا کاکہنا ہے کہ معائدے پر ووٹنگ بھی آج ہی کی جائے گی۔


واضح رہے کہ امریکا میں وفاقی حکومت کی سرگرمیاں یکم اکتوبر کو اس وقت جزوی طور پر معطل ہو گئی تھیں جب اپوزیشں کی اکثریت والے ایوانِ نمائندگان سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور نہ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس نے کچھ وفاقی محکموں کو کام بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ شٹ ڈاؤں کی وجہ سے امریکا میں وفاقی محکموں کی بندش کے نتیجے میں 7 لاکھ سے زیادہ افراد کو بغیر تنخواہ رخصت پر جانا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں