بیوی کے تشدد کے خلاف شوہر انصاف لینے تھانے پہنچ گیا

بیوی نے گھر میں پٹائی کرنے کے بعد چمچہ سر پر دے مارا، متاثرہ شخص کا بیان

آنکھوں والے ڈاکٹر کے پاس کیوں نہیں لے کر گئے جس پر بیوی نے پٹائی کرڈالی، شوہر کا بیان۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
شوہر بیوی کے تشدد اور مارپیٹ کے خلاف کاروائی اور انصاف لینے تھانہ سنانواں پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں مظلوم شوہر بیوی کے تشدد سے تنگ آکر تھانہ سنانواں انصاف لینے پہنچ گیا، محمد شریف نامی متاثرہ شخص نے تھانے میں بیان دیا کہ اپنی بیوی کی آنکھوں کا چیک اپ کے لئے آنکھوں والے ڈاکٹر کی بجائے دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔


محمد شریف کے مطابق بیوی نے گھر واپس پہنچ کر پٹائی کی اور پٹائی کرنے کے بعد چمچہ سر پر دے مارا، بیوی مجھ پر آئے روز تشدد کرتی ہے اور مارتی پیٹتی ہے، میں انصاف کے لئے تھانہ سنانواں میں آیا ہوں بیوی کے خلاف کاروائی کی جائے۔

 

 
Load Next Story