پیراگوائے میں 103 سالہ بوڑھے نے 99 سالہ بڑھیا سے شادی رچالی

دونوں بوڑھے دولہا دلہن نے اپنی سول میرج کے 49 سال بعد بچوں کی فرمائش پر مذہبی طور پر شادی کا فیصلہ کیا


ویب ڈیسک October 17, 2013
چرچ میں شادی کے بعد گھر کے احاطے میں بھی شادی کی تقریب ہوئی جس میں دولہا ویل چیئر میں بیٹھ کر شریک ہوئے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پیراگوائے کے ایک ضعیف جوڑے نے 80 سال تک اکھٹے زندگی گزارنے کے بعد مذہبی طور پر شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا جوزے مینوئل کی عمر 103 سال جبکہ دلہن مارٹینا لوپیز کی عمر 99 سال ہے، دونوں بوڑھے دولہا دلہن کیتھولک عیسائی ہیں جنہوں نے اپنی سول میرج کے 49 سال بعد بچوں کی فرمائش پر مذہبی طور پر شادی کا فیصلہ کیا، چرچ میں شادی کے بعد گھر کے احاطے میں بھی شادی کی تقریب ہوئی جس میں دولہا ویل چیئر میں بیٹھ کر شریک ہوئے اور اس تقریب میں عمر رسیدہ جوڑے کی 4 نسلیں یعنی ان کے 8 بچے، 50 پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیوں، 35 پڑپوتے، پڑپوتیاں، پڑنواسیاں، پڑنواسوں اور ان کے 20 بچے بھی شامل ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں