کنٹرول لائن پر بھارتی توپیں خاموش نہ ہوسکیں بلااشتعال فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید

بھارتی فوج نے جنگی جنون کا ثبوت دیتے ہوئے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں رینجرز کی چونگیاں چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی


ویب ڈیسک October 17, 2013
چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے اور ایک بار پھر بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے جنگی جنون کا ثبوت دیتے ہوئے سیالکوٹ کے چپرار سیکٹر میں رینجرز کی چونگیاں چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے رینجرز اہلکار اسرار شہید ہوگیا تاہم پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے لیکن بھارت الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق ہمیشہ خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں