ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی دوسرے روز بھی جاری
ملک کے مختلف شہروں میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے اور کہيں چھوٹے تو کہیں بڑے جانور ذبح کئے جارہے ہیں
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی جاری ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے اور کہيں چھوٹے تو کہیں بڑے جانور ذبح کئے جارہے ہیں تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی قصابوں نے لوگوں کو گھنٹوں انتظار کرایا اور عید کے دوسرے روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں قصابوں کی جانب سے بکرے اور دنبے کو ذبح کرنے کے ایک ہزار روپے جبکہ گائے اور بیل کے 6 ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں۔
دوسری جانب گھروں میں گوشت کے مزے مزے کے پکوان منائے جارہے ہیں جس سے تمام گھر والے خوب لطف اٹھارہے ہیں، ایک جانب جہاں مرد حضرات قصابوں کی جھنجٹ میں پھنسے ہوئے ہیں تو دوسری جانب خواتین نے اپنا رجھان کچن کی جانب کئے رکھا ہے جبکہ جانوروں کے ذبح کے وقت افسردہ ہونے والے بچوں کی خوشی تو جیسے تھم ہی نہیں رہی۔ اس پرمسرت موقع پر ساحل سمندر سمیت ملک کے مختلف تفریحی مقامات پر بھی لوگوں کا خوب رش دیکھنے میں آرہا ہے اور بچے اور بڑے سب ہی انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز عید الاضحیٰ کے پہلے دن ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی واستحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، نماز عید کے بعد فرزندان توحید نے حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں مینڈھوں، دنبوں، بکروں، گائیں اور اونٹوں کی قربانی کا آغاز کیا جو کل تک جاری رہے گا۔