اویس مظفر کو سندھ کا وزیر داخلہ اور آغا سراج کو صوبائی وزیر بلدیات بنائے جانے کا امکان

ملاقات میں این اے 204سے ایازسومرو کو دستبردارکروا کے بلاول بھٹو زرداری کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے پربھی غورکیا گیا


ویب ڈیسک October 17, 2013
ملاقات میں قائم علی شاہ کے علاوہ اویس مظفر، بلاول بھٹو زرداری، آغا سراج درانی اور فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ فوٹو: فائل

MORO: ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات اویس مظفر کو صوبائی وزیر داخلہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ان کی جگہ صوبائی وزیر بلدیات بنائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں سابق صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کے ساتھ صوبائی وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی پر بھی غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں اویس مظفر کو صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان دینے دینے پر غور کیا گیا جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو وزیر بلدیات بنانے اور ان کی جگہ سکندر میندھرو کو اسپیکر سندھ اسمبلی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 سے ایاز سومرو کو دستبردار کروا کے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ضمنی انتخابات لڑا کر رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے پر بھی غور کیا گیا، ملاقات میں قائم علی شاہ کے علاوہ اویس مظفر، بلاول بھٹو زرداری، آغا سراج درانی اور فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں