بھارتی حکومت نے گلوکار عدنان سمیع کے ویزے میں 3 ماہ کی توسیع کردی

6 اکتوبر کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد عدنان سمیع کو ممبئی پولیس ی جانب سے بھارت چھوڑنے کا نوٹس بھیجا گیا تھا

6 اکتوبر کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد عدنان سمیع کو ممبئی پولیس ی جانب سے بھارت چھوڑنے کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کے ویزے میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔


ممبئی پولیس کی جانب سے 6 اکتوبر کو ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد عدنان سمیع کو نوٹس بھیجا گیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد وہ غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں لہٰذا وہ اگلے 7 دنوں میں بھارت چھوڑ کر چلے جائیں۔

اس سے قبل 13 اکتوبر کو بھی بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم نے بھی عدنان سمیع کو اپنے دفتر میں طلب کیا تھا اور فوری طور پر بھارت چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story