پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دےدی

جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔


ویب ڈیسک October 17, 2013
پہلے ٹیسٹ میچ میں سعید اجمل نے 6، ذوالفقار بابر نے 5 جب کہ جنید خان اور محمد عرفان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: اے ایف پی

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 442 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں پر 72 رنز سے دوبارہ اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور وقتاً فوقتاً اس کے کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے، دوسری اننگز میں اے بی ڈویلیرز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور وہ 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان گریم اسمتھ 32، الویرو پیٹرسن 17، اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ 10، ڈیل اسٹین 7، ڈوپلیسی 9 اور ورنون فلینڈر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 232 رنز ہی بناسکی اور پاکستان کو جیت کے لئے 40 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ جنید خان نے 3، ذوالفقار بابر نے 2 اور محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا مڈل بھی لڑ کھڑا گیا اور صرف 7 رنز کےنقصان پر گرین شرٹس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم کپتان مصباالحق اور یونس خان نے 37 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے مہمان ٹیم کو شکست دے دی۔ مصباالحق نے 28 اور یونس خان نے 9 رنز اسکور کئے۔ پہلی اننگز کے دوران 146 رنز بنانے والے پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹس مین خرم منظور کو شاندار بلے بازی کی بنا کر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 249 رنز کے جواب میں 442 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یوں اسے پہلی اننگز میں 193 رنز کی برتری حاصل ہوئی، اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور قومی ٹیم کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شان مسعود 135 کے مجموعی اسکور پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تاہم خرم منظور نے کسی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مسٹر ٹک ٹک کے نام سے پہچانے جانے والے لیکن قابل بھروسہ بیٹسمین اور کپتان مصباح الحق نے بھی ایک بار پھر خود کو منوایا اور 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق 54، عدنان اکمل 32، یونس خان ایک، اظہر علی 11، سعید اجمل 13، ذوالفقار بابر 2 اور جنید خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |