کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے وزیراعظم

ریکارڈ وقت میں کرتار پور منصوبہ مکمل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 03, 2019
ریکارڈ وقت میں کرتار پور منصوبہ مکمل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے پراپنی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبے کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے کہا ہے کہ میں گرو نانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتار پور منصوبہ مکمل کرنے پراپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔



کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی جس میں بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نےکرتارپور زیارت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے پاسپورٹ اور 10 روز قبل اندراج کرانے کی شرط ختم کردی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سدھو نے کرتارپور منصوبے کی دعوت قبول کرلی

کرتارپورکہاں واقع ہے؟

کرتارپور وہ مقام ہے جہاں سکھ مت کے بانی پہلے گرونانک نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے، گرودوارے میں ان کی ایک سمادھی اور قبر بھی ہے جو سکھوں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔ کرتارپور میں واقع دربار صاحب گرودوارہ کا بھارتی سرحد سے فاصلہ چند کلو میٹر کا ہی ہے اور نارووال ضلع کی حدود میں واقع اس گرودوارے تک پہنچنے میں لاہور سے130 کلومیٹر کا فاصلہ اور تقریباً 3 گھنٹے لگتے ہیں۔ یہ گرودوارہ تحصیل شکر گڑھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں کوٹھے پنڈ میں دریائے راوی کے مغربی جانب واقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں