جنوبی عراق میں کار بم دھماکا 15 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی

منگل کے روز بھی کرکوک میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے


ویب ڈیسک October 17, 2013
دھماکا دارالحکومت بغداد سے 400کلو میٹر جنوب صوبہ نینوی کے شہر موصل میں ہوا۔، فوٹو؛فائل

عراق کے جنوبی صوبے نینوی میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی حکام کے مطابق کار بم دھماکا دارالحکومت بغداد سے 400 کلو میٹر جنوب صوبہ نینوی کے شہر موصل میں ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکے کی ذمہ داری فوری طورپر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بھی عراق کے شہر کرکوک میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ عراق میں رواں ماہ بم حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے افراد کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں