کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی 50 سے زائد ملزمان گرفتار

رینجرز نے اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، گلشن غازی، کھارادر، بریگیڈ میں آپریشن کرکےملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا


ویب ڈیسک October 17, 2013
گرفتار ملزمان کےخلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی و رہزنی کے مقدمات درج ہیں۔ فوٹو: فائل/ایکسپریس

شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے عید کے دوسرے روز بھی کئی علاقوں میں چھاپے مار کر 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، گلشن غازی، کھارادر، بریگیڈ اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 24 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی و رہزنی کے مقدمات درج ہیں، دوسری جانب ویسٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 26 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز بھی ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 16 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں