مائیکل وان نے شکیب پر پابندی کو ناکافی قرار دے دیا شائقین کی تنقید

میں سمجھتا ہوں کہ 2 برس کی پابندی کافی نہیں، اس کو مزید سخت ہونا چاہیے تھا، سابق انگلش کپتان


Sports Desk November 03, 2019
میں سمجھتا ہوں کہ 2 برس کی پابندی کافی نہیں، اس کو مزید سخت ہونا چاہیے تھا، سابق انگلش کپتان۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شکیب الحسن کی سزا کو ناکافی قرار دے دیا تاہم انھیں اس پر کچھ شائقین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ اس دور میں جب کھلاڑیوں کو اچھی طرح سمجھایا جارہا ہے کہ ان کیلیے کیا بہتر اور کیا بہتر نہیں ہے اور آپ کو مشکوک رابطے کی فوری رپورٹ کرنا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ 2 برس کی پابندی کافی نہیں، اس کو مزید سخت ہونا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ شکیب پر عائد 2 برس کی پابندی میں سے ایک سال کی سزا پہلے ہی معطل ہے۔

دوسری جانب کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ وان اس وقت کیوں کچھ نہ بولے جب بال ٹیمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑنے جانے کے باوجود اسمتھ اور وارنر پر صرف ایک برس کی پابندی عائد ہوئی تھی، شکیب نے کوئی چیٹنگ تو نہیں کی، صرف رپورٹ نہ کرنا ہی ان کی غلطی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں