شادی مسلمان لڑکے سے ہی کروں گی اوراس کا تعلق دبئی سے بھی ہوسکتا ہے وینا ملک

میراموازنہ پورن اسٹار سنی لیون سےکیسےکیاجاسکتاہے،میں ایک اداکارہ ہوں اورمیرے اندربہتر اداکاری کی صلاحیت موجود ہے،وینا


ویب ڈیسک October 17, 2013
اشمیت پٹیل ماضی تھا لہذا اب اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، وینا ملک فوٹو: فائل

پاکستان کی ڈرامہ کوئن وینا ملک نے کہا ہے کہ میرا تعلق مسلمان خاندان سے اور مسلمان ہونے کے ناطے ایک مسلمان لڑکے سے ہی شادی کروں گی۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ 2015 میں شادی کرلیں گی، شادی کے لئے دبئی کے کسی شیخ کے انتخاب پر وینا ملک نے کہا کہ انہیں اس بات کا تو یقین نہیں لیکن وہ گزشتہ کئی سالوں سے دبئی میں مقیم ہوں اس لئے جس لڑکے سے شادی کروں گی وہ دبئی سے ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب سے باہر شادی کرنے سے ان کی ازدواجی زندگی تباہ و برباد ہوسکتی ہے اس لئے مجھے روایتی شادی پر ہی یقین ہے اور روایتی شادی کے بعد میں نے اپنے خاندان کے کئی لوگوں کو ہنسی خوشی زندگی گزارتے دیکھا ہے۔

مسلمان لڑکے سے شادی کے جواب میں ہندو اداکار اشمیت پٹیل سے معاشقے کے سوال پر وینا ملک نے کہاکہ وہ ان کا ماضی تھا لہذا وہ اب اس پر بات نہیں کرنا چاہتی جب کہ بھارتی نژاد کینڈین پورن اسٹار سنی لیون سے موازنے پر وینا ملک کا کہنا تھاکہ میرا موازنہ پورن اسٹار سے کیسے کیا جاسکتا ہے میں ایک اداکارہ ہوں، میرے اندر بہتر اداکاری کی صلاحیت موجود ہے اور اسی صلاحیت کے باعث میں نے بہت کم عرصے میں یہ مقام حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |