طالبان سے جنگ یا مذاکرات میں حکومت کا ساتھ دیں گے آصف علی زرداری

کراچی میں آپریشن کی حمایت نہ کرتےتو حالات مزید خراب ہوجاتے، سابق صدر آصف علی زرداری


ویب ڈیسک October 17, 2013
افغان جنگ کےباعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب ہوئے، سابق صدر آصف علی زرداری فوٹو : فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف جنگ یا ان سے مذاکرات میں حکومت کا مکمل ساتھ دیں گے۔

نوڈیرو میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت کے دوران دہشت گردی پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی اور اب موجودہ جمہوری حکومت کے پاس بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مکمل اختیارات ہیں۔ آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ طالبان سے جنگ کریں یا مذاکرات وہ ان کا مکمل ساتھ دیں گے تاہم کسی تیسری قوت کو موقع نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ افغان جنگ کےباعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب ہوئے۔ کراچی میں امن قائم کرنے کےلئے آپریشن کی حمایت کی، اگر حمایت نہ کرتے ہوئے شہر کے حالات مزید خراب ہوجاتے۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم صوبائی سطح پر سستی بجلی پیدا کرنے کے مواقع پیدا کریں گے اور سندھ حکومت کو ہدایت کروں گا کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |