میشا کیس لگتا نہیں علی ظفر کا دعویٰ درست ہے عفت عمر

ایسی خواتین کو بھی جانتی ہوں جو جنسی ہراسگی کا شکار ہوئیں، عدالت میں بیان

ایسی خواتین کو بھی جانتی ہوں جو جنسی ہراسگی کا شکار ہوئیں، عدالت میں بیان۔ فوٹو: فائل

اداکارہ عفت عمر نے میشاء شفیع کے حق میں بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، اداکارہ کے مطابق انھیں لگتا ہے میشا شفیع اس معاملے پر سچ بول رہی ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکار علی ظفر کے میشاء شفیع کے خلاف دعویٰ پر سماعت کی تو عفت عمر گلوکارہ کی والدہ صبا حمید کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، عفت عمر نے بتایا کہ انھیں یہ نہیں لگتا کہ علی ظفر کے خلاف کوئی سوچی سمجھی سازش ہے۔ ٹویٹ سے دس دن پہلے میشا شفیع انھیں ملنے کے لیے ان کے گھر پر آئیں تو وہ بہت پریشان دکھائی دے رہی تھیں لیکن میشا شفیع نے کچھ نہیں بتایا۔


عفت عمر نے بتایا کہ انھیں بھی میشا شفیع کے ٹویٹ کے بعد تمام تفصیلات سے آگاہ کیاگیا، عفت عمر نے نشاندہی کی کہ وہ ایسی خواتین کو بھی جانتی ہیں جو جنسی ہراسگی کا شکار ہوئیں۔ ادکارہ نے باور کرایا کہ یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ کوئی خاتون عوامی سطح پر یہ سب بتائے، عفت عمر نے بیان میں کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ علی ظفر کا دعویٰ درست ہے۔

عدالت نے عفت عمر کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد علی ظفر کے دعویٰ پر کارروائی 9 نومبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر مزید گواہوں طلب کرلیا۔

 
Load Next Story