لاڑکانہ میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک 7 کی حالت تشویش ناک

زہریلی شراب کے باعث ہلاک ہونے والوں میں زاہد عباسی، سعید احمد، فاروق مسیح اور ہندو نوجوان امر لال شامل ہے۔


ویب ڈیسک October 18, 2013
زہریلی شراب کے باعث ہلاک ہونے والوں میں زاہد عباسی، سعید احمد، فاروق مسیح اور ہندو نوجوان امر لال شامل ہے۔ فوٹو: فائل

لاڑکانہ میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک جب کہ 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات لاڑکانہ کے ولید محلہ، مسیح محلہ سمیت دیگر علاقوں میں زہریلی شراب پینے کے باعث 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال میں 5 افراد شراب میں موجود خطرناک زہریلے مادے کے باعث دم توڑ گئے جب کہ دیگر 7 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زہریلی شراب کے باعث ہلاک ہونے والوں میں زاہد عباسی، سعید احمد، فاروق مسیح اور ہندو نوجوان امر لال شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں