غلامی کی زندگی گزارنے والے افراد کی فہرست میں بھارت کا پہلا اور پاکستان کا تیسرا نمبر

سروے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 کروڑ افراد غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں


ویب ڈیسک October 18, 2013
آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو موریطانیہ اس درجہ بندی میں سب سے اوپر ہے جہاں ملک کی کل آبادی کا 4 فیصد حصہ غلامی کی زندگی گزار رہا ہے۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: حالیہ سروے کے مطابق دنیا بھر میں 3 کروڑ افراد غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں جس میں کل تعداد کے حساب سے بھارت کا پہلا اور پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔

نسانی حقوق کے آسٹریلوی ادارے ''واک فری فاؤندیشن'' کی جانب سے کرائے گئے ''دی گلوبل سلیوری انڈیکس 2013'' نامی سروے میں 162 ممالک کو شامل کیا گیا، سروے کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کا پرچار کرنے والا ملک بھارت غلامی کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے جہاں اس وقت ایک کروڑ 40 لاکھ افراد غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں، اس فہرست میں دوسرا نمبر چین کا جبکہ پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔ آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو موریطانیہ اس درجہ بندی میں سب سے اوپر ہے جہاں ملک کی کل آبادی کا 4 فیصد حصہ غلامی کی زندگی گزار رہا ہے۔

اس انڈیکس کو ترتیب دینے کے لئے غلامی کی جو تشریح استعمال کی گئی اس کے تحت قرض کے عوض غلامی، جبری شادی اور انسانی اسمگلنگ کو بھی اس میں شامل کیا گیا تھا۔ سروے کرانے والے ادارے کے مطابق اس درجہ بندی میں بھارت کے سب سے اوپر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہاں شہریوں کو اندرون ملک ہی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں