کراچی پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے 5 کلو ہیروئن برآمد

خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کسٹم کے ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے کی


ویب ڈیسک October 18, 2013
ہیروئن ٹوائلٹ پہنچانے میں عملے کا کوئی فرد ملوث ہوسکتا ہے، کسٹم ذرائع فوٹو: فائل

کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 5 کلو ہیرائن برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہیروئن پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 کے ٹوائلٹ کے خفیہ کھانوں میں چھپا کر رکھی گئی تھی جسے خفیہ اطلاع ملنے پر کسٹم کے ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے کارروائی کرکے برآمد کرلیا۔ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیروئن ٹوائلٹ پہنچانے میں عملے کا کوئی فرد ملوث ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی بات تحقیقات کے بعد ہی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں