حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہےفواد چوہدری

یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ،وفاقی وزیر


ویب ڈیسک November 03, 2019
یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے.

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں