رواں برس سعودی جیلوں سے 1200 سے زائد پاکستانی رہا

قیدیوں کو رہا کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی

قیدیوں کو رہا کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی۔ فوٹو : فائل

سعودی حکومت نے رواں برس مختلف مقدمات میں جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا۔

عرب نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا گیا جب کہ مزید کی رہائی کے لئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاض، دمام، مکہ، تبوک اور دیگر سعودی شہروں سے بے دخل کیے گئے 3400 کے قریب پاکستانیوں کو بھی رہا کروایا گیا ہے۔


زلفی بخاری نے کہا سعودی حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنے وعدوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے تاہم صحیح طریقہ کار کو وضع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، قیدیوں کو رہا کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

واضح رہے رواں برس کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان پر سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
Load Next Story