مولانا سینئرسیاستدان ہیں امید ہے وہ معاہدہ نہیں توڑیں گے قاسم سوری

حکومت نے مزاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور انہیں سیکیورٹی بھی دی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک November 03, 2019
حکومت نے مزاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور انہیں سیکیورٹی بھی دی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ مولانا سینئرسیاستدان ہیں امید ہے انہوں نے جو معاہدہ کیا وہ نہیں توڑیں گے۔

اسلام آباد میں بحریہ انکلیو میں میراتھن ریس کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا بھی اسمبلی میں ہے، ایشوز قومی اسمبلی میں لیکر آئیں اور مولانا الیکشن کے حوالے سے خدشات بتائیں،اسمبلی ہی بہترین فورم ہے۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور انہیں سیکیورٹی بھی دی، فضل الرحمان بلا رکاوٹ آئے اور ہم نے معاہدہ کے تحت انہیں جگہ و سہولیات دیں، مولانا کو چاہیے وہ معاہدے کی پاسداری کریں اور وہیں بیٹھیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اب بال مولانا کے کورٹ میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |