بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ’ماہا‘ کی شدت میں اضافہ

ماہا کے مرکز میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار بڑھ کر 140 کلومیٹر ہوچکی ہیں ،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 03, 2019
طوفان کراچی کے جنوب میں 795 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے فوٹو: فائل

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ماہا کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور اس کے مرکز میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاپہنچی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں رواں برس کے چوتھے سمندری طوفان ماہا کا رخ بحیرہ عرب میں شمال مغرب کی جانب ہے، طوفان کراچی کے جنوب میں 795 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں ماہا شمال مشرق میں بھارتی ریاست گجرات کی جانب ایک رخ موڑ لے گا۔

ماہا کے مرکز میں چلنے والی ہوائیں بڑھ کر 120 سے 140 کلومیٹر ہوچکی ہیں۔ سمندری طوفان ماہا شدت کے پہلے درجے کیٹگری ون میں شامل ہوگیاہے جب کہ پیر کو یہ مزید طاقتورہوکر کیٹگری 3 میں جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |