دہشتگردوں کے آگے جھکیں گے نہیں اور حکومتی رٹ ہر حال میں بحال رکھی جائے گی وزیراعظم

خصوصی فورس کو فوری طور پر قائم کیا جائے گا اور اس کے لئے افراد پولیس سے بھرتی کئے جائیں گے، نواز شریف


ویب ڈیسک October 18, 2013
امن وامان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر حکمت عملی تیار کی جائے، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے تاہم حکومت کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی۔


لاہور میں وزیر اعظم کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی فورس کے قیام پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ خصوصی فورس کو نئے کمانڈ اسٹرکچر کے ساتھ فوری طور پر قائم کیا جائے گا اور اس کے لئے افراد پولیس سے بھرتی کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تحفظ کی فراہمی ریاستی ذمہ داری ہے لیکن اس کے لئے ہم کسی کے آگے جھکیں گے نہیں اور حکومت کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی۔


اجلاس میں وزیر اعظم کو محرم الحرام کے حوالے سے صوبے میں تیار کئے گئے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امن وامان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر حکمت عملی تیار کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں