اپوزیشن کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا وزیراعظم

اپوزیشن میرے منہ سے 3 الفاظ این آر او سننا چاہتی ہے جو ان کو کبھی نہیں دوں گا، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک November 03, 2019
اپوزیشن میرے منہ سے 3 الفاظ این آر او سننا چاہتی ہے، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو: فائل۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میرے منہ سے 3 الفاظ این آر او سننا چاہتی ہے تاہم ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن میرے منہ سے تین الفاظ سننا چاہتے ہیں اور وہ این آر او ہے تاہم میں ان کو کبھی این آر او نہیں دوں گا، ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا، جب تک ان کو زمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پرنہیں آسکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں