ملالہ یوسف زئی کی ملکہ برطانیہ سے بکنگھم پیلس میں ملاقات

ملاقات میں ملالہ کے والد بھی موجود تھے، ملالہ نے ملکہ برطانیہ کو اپنی کتاب ”آئی ایم ملالہ“ بھی پیش کی۔


ویب ڈیسک October 18, 2013
ملکہ الزبتھ کے ساتھ تعلیم کے موضوع پر بات چیت کی، ملالہ یوسف زئی فوٹو: فائل

خواتین کے لیے تعلیم کی مہم چلانے والی پاکستان کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی نے اپنے والد کے ہمراہ بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم سے ملاقات کی۔


وادی سوات کی گل مکئی نے ملاقات کے دوران ملکہ البتھ دوئم اور ان کے شوہر شہزادہ فلیپ کو اپنی حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب "آئی ایم ملالہ" پیش کی جس پر ملکہ نے ملالہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ملالہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ملاقات میں ملکہ الزبتھ کے ساتھ تعلیم کے موضوع پر بات چیت کی۔


واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو گزشتہ برس اسکول سے واپسی پر مبینہ طور پر طالبان نے سر میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ ملکہ الزبتھ نے پاکستان کی اس بہادر بیٹی کی بہادری سے متاثر ہوکر اسے بکنگھم پیلس آنے کی دعوت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں