جمہوری قوتیں عوام کے فیصلے نہ ماننے والی آمرانہ سوچ سے خبردار رہیں سابق صدر زرداری

ہمیں ان لوگوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے جو پارلیمان کو اپنے مذموم ارادوں کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں، سابق صدر زرداری


ویب ڈیسک October 18, 2013
پیپلز پارٹی کبھی بھی پارلیمان کی وقعت کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے گی، سابق صدر زرداری فوٹو: فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان پر براہِ راست حملے کے دن ختم ہو گئے، جمہوری قوتیں عوام کے فیصلے قبول نہ کرنے والی آمرانہ سوچ سے خبردار رہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کی چھٹی برسی پر اپنے پیغام میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے پیغام میں عہد کیا ہے کہ دہشت گردی اور ڈکٹیٹرشپ کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز سے لے کر اب تک ڈکٹیٹر شپ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایسے اقدامات رونما ہوئے ہیں جو سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی کبھی بھی پارلیمان کی وقعت کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے گی، ہمیں ان لوگوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے جو پارلیمان کو اپنے مذموم ارادوں کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں