بڑے شہروں میں دہشت گردی کاخطرہ وزارت داخلہ کاانتباہ

ولی الرحمن اور حکیم اللہ گروپ صلح کے بعدکوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں، مراسلہ جاری۔


News Agencies September 01, 2012
ولی الرحمن اور حکیم اللہ گروپ صلح کے بعدکوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں، مراسلہ جاری, فوٹو: محمد سوحیب

وزارت داخلہ نے صوبوں کو خبردارکیا ہے کہ بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے 'دہشت گرداعلیٰ عہدوںپرفائزسول اورفوجی افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں،ولی الرحمن اور حکیم اللہ گروپ میںصلح کے بعدیہ مشترکہ طورپردہشت گردی کی کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں،وزارت داخلہ کی جانب سے تمام آر پی اوزکوایک مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں دہشتگردی کے ممکنہ خطرہ بارے پیشگی اطلاع دیتے ہوئے سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہاگیاکہ تحریک طالبان نے اعلیٰ فوجی اورسول عہدیداروں کو نشانہ بنانے کیلیے18دہشت گردوں پرمشتمل ایک گروپ راولپنڈی اوراسلام آبادکی طرف روانہ کردیا ہے ۔گروپ میں پٹھان اورپنجابی دہشت گرد شامل ہیں،کالعدم دہشتگردتنظیموںکیطرف سے راولپنڈی اور اسلام آباد میںدہشت گردی کے بڑے حملے کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر جڑواںشہروں کیلیے نیا نظرثانی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیاہے۔ان اطلاعات کی روشنی میں پولیس کو سیکیورٹی مسلسل ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اسلام آباد سمیت مختلف سرچ آپریشن کے ذریعے51مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں