ابو ظہبی ٹیسٹ رابن پیٹرسن اورعدنان اکمل پر میچ فیس کا 50 50 فیصد جرمانہ

ٹیسٹ کے دوران ایک موقعے پر دونوں کھلاڑيوں نے ایک دوسری کو جان بوجھ کر ایک دوسرے کا دھکا دیا تھا۔

امپائرز کی جانب سے کھلاڑیوں کے خلاف میچ ریفری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی گئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی نے پاکستان کے وکٹ کیپر عدنان اکمل اور جنوبی افریقا کے رابن پیٹرسن پر ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50، 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔


میچ کے فیلڈ امپائرز پال ریفل، روڈ ٹکر، تھرڈ امپائر آئن گولڈ اور فورتھ امپائر شوزب رضا نے دونوں کھلاڑیوں پر جان بوجھ کر ایک دوسرے سے ٹکرانے کے حوالے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2.4 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا، آئی سی سی میچ ریفریز کی ایمریٹس ایلیٹ پینل کے ڈیوڈ بون نے الزامات ثابت ہونے پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کے 50، 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ ڈیوڈ بون کا کہنا ہے کہ جان بوجھ دو کھلاڑیوں کا ایک دوسرا سے ٹکرانا کھیل کا حصہ نہیں ہے اس لیے اس قسم کی حرکت کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل نے ایک موقعے پر بیل اٹھاتے ہوئے اپنے کندھے اور جسم کے ذریعے پیٹرسن کو دھکا دیا تھا جس کے جواب میں پیٹرسن نے بھی انہیں دھکا دیا۔
Load Next Story