کسی کو جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں بلاول نے کسی کو گالی نہیں دی خورشید شاہ

ریفرینڈم میں عمران خان نے ایک آمر کی حمایت کی، خورشید شاہ

کسی کو بھی جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی کو بھی گالی نہیں دی, خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ابھی سیاست میں بچے ہیں، کسی کوجذباتی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے کسی کو گالی نہیں دی۔

سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ریفرینڈم میں عمران خان نے ایک آمر کی حمایت کی تھی، تحریک انصاف عام انتخابات کے بعد سڑکوں پر آئی، ہم بھی سڑکوں پرآجاتے تو نواز لیگ کی حکومت نہ بن پاتی۔ خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی کو گالی نہیں دی، نواز لیگ کو بھی بلاول کی باتیں ہضم کرنی چاہیئیں۔


واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری نے آج کارساز پر حملے کی چھٹی برسی کے موقع پر دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد شیر کا شکار کرے گی، پتنگ کو کاٹ دے گی اور خیبر پختونخواہ کے عوام کو سونامی کے طوفان میں ڈوبنے سے بچائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story