دورہ آسٹریلیا شاہین آفریدی لمبے قد کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں

بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، شاہین شاہ آفریدی


Abbas Raza November 03, 2019
بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، شاہین شاہ آفریدی

دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دراز قامت کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سیشن کے دوران "ایکسپریس" سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز پیس بولنگ کیلیے سازگار ہوں گی، اپنے دراز قد کا فائدہ بھی اٹھانے کی کوشش کروں گا، نوجوان پیسرز کا تجربہ کم ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں، وارم اپ میچز میں وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی ملے گا، بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترتے ہوئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے ٹیسٹ سیریز کیلیے 10قومی کرکٹرز پیر کی صبح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے آسٹریلیا کیلیے اڑان بھریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں