صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام وقت کی آواز ہے دبائی نہیں جاسکتی پرویز الٰہی

کمیشن کیخلاف ن لیگ کی قرارداد غیرآئینی ہے،ڈیرہ کو بھی سرائیکی صوبےمیں شامل کرینگے،نائب وزیراعظم کی فیصل کنڈی سے گفتگو


INP/Numainda Express September 01, 2012
کمیشن کیخلاف ن لیگ کی قرارداد غیرآئینی ہے، ڈیرہ کو بھی سرائیکی صوبے میں شامل کرینگے، نائب وزیراعظم کی فیصل کنڈی سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ق ) نے سب سے پہلے صوبہ جنوبی پنجاب کیلیے آواز اٹھائی کیونکہ نیا صوبہ بننے سے وہاںکے عوام کے مسائل حل ہوں گے ۔ ہم نے ہمیشہ مظلوموںکی آواز بلند کی اور اب بھی عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں انھوں نے کہاکہ کورم کی نشاندہی کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے صوبوں کے قیام کیلیے تشکیل دیے گئے کمیشن کے خلاف قرارداد منظورکی جو غیر قانونی اورغیر آئینی ہے اور اس سے مسلم لیگ (ن) کی جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دشمنی بھی واضح ہوگئی ہے۔ پرویزالٰہی نے فیصل کریم کنڈی کو یقین دہانی کرائی کہ انھوں نے ہمیشہ سرائیکی صوبے کی تحریک کی حمایت کی ہے، آئندہ بھی وہ حمایت جاری رکھیں گے اور ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کواس کا حصہ بنایاجائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ (ن) لیگ کی پالیسیوں سے ان کے اپنے ارکان بھی اتفاق نہیںکرتے اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان بھی علیٰحدہ صوبے کے حق میں ہیں۔ پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادیوںکی حکومت عوام کو ان کے حقوق دینے کیلیے ہر قربانی دینے کیلیے تیار ہے ۔ نائب وزیراعظم نے فیصل کنڈی کو ڈیرہ اسماعیل خان دیہی علاقوں میں نئے یوٹیلٹی اسٹور کھولنے کی یقین دہانی کرائی۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے بارے میں اتحادی حکومت کا فیصلہ احسن اقدام ہے ۔ نئے صوبے کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کو ریلیف ملے گا اور ان کے مسائل کے خاتمے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام وقت کی آواز ہے جسے دبایا نہیں جاسکتا۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلیے قرارداد مسلم لیگ (ن) نے خود پنجاب اسمبلی میں پاس کی ہے جس پر اب ان کا کمیشن میں شامل نہ ہونا بے جاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |