عوام انتخابات میں جاگیرداروںبددیانتوں کومسترد کردیں منور حسن

ملک میں استحصالی نظام قائم ہے،اب قوم کودوست اوردشمن کی پہچان کرلینی چاہیے.

ملک میں استحصالی نظام قائم ہے،اب قوم کودوست اوردشمن کی پہچان کرلینی چاہیے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن نے کہاکہ 4 ستمبر کو عالمی یوم حجاب کو بھر پوانداز میں منایا جائے، ملک میں ظلم اور استحصالی نظام جکڑ پکڑ چکا اس سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام جاگیرداروں اور کرپٹ لوگوں کودوبارہ منتخب نہ کریں ورنہ چوری ، کرپشن اور استحصال میں اضافہ ہو گا۔


جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا ہے کہ 4 ستمبر کو عالمی سطح پر یوم حجاب منایاجارہاہے، پاکستان میں بھی اسے شایان شان طریقے پر منایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ظالمانہ اور استحصالی نظام قائم ہے، عدل و انصاف کا گلا گھونٹ دیا گیا، امیر امیرتر اور غریب غریب تر ہوتا جارہاہے جس سے معاشرتی تفریق بڑھ رہی ہے جو نفرت ، مایوسی اور ناامیدی پیدا ہورہی ہے، اب قوم کو اپنے دوست اور دشمن کی پہچان کرلینی چاہیے۔
Load Next Story