پنجاب حکومت کی ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے منصوبے کی تیاریاں مکمل

ڈی جی فوڈ اتھارٹی پاسچرائز دودھ فراہم کرنے والوں سے ملاقات میں منصوبے کو حتمی شکل دیں گے


Numainda Express November 03, 2019
ڈی جی فوڈ اتھارٹی پاسچرائز دودھ فراہم کرنے والوں سے ملاقات میں منصوبے کو حتمی شکل دیں گے . فوٹو : فائل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ سے پاک خالص دودھ کی فراہمی کے آزمائشی منصوبے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمدعثمان نے بتایا کہ پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی میں چھوٹی بڑی کمپنیوں، گوالوں کی کثیر تعداد کی دلچسپی ہے، پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی کا ماڈل پراجیکٹ ٹاؤن شپ سے شروع کیا جائے گا، چند ماہ پہلے ٹاؤن شپ میں پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی کے حوالے سے سروے کیا گیا تھا جس میں شہریوں کی بڑی تعدادنے دلچسپی کا اظہارکیا تھا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کہتے ہیں پاسچرائزڈ دودھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹیسٹ شدہ، ملاوٹ سے مکمل پاک ہوگا، صارف چاہے تو کمپنیاں پاسچرائزڈ دودھ گھر کی دہلیز تک پہنچانے کی پابند ہوں گی، ہوم ڈیلیوری کے ساتھ مختلف مقامات پر دوکانوں پر بھی پاسچرائزڈ دودھ دستیاب ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرشہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے 2022 میں کھلے دودھ کی فروخت پرمکمل پابندی لگادی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں