مولانا فضل الرحمن نے آج اسٹیج پر بہترین اداکاری کی فردوس عاشق اعوان

مارچ کے شرکا سے بچوں کے جھولے بھی محفوظ نہ رہے، عمران خان کے ایک اشارے پر مولانا سے بڑا اجتماع ہوسکتا ہے

اسلام آباد میں تھیٹر چل رہا ہے جہاں کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر آئے ہوئے ہیں (فوٹو: فائل)

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مذہب کا لبادی اوڑھ کر اسلام آباد آئے ہوئے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمن نے آج اسٹیج پر بہترین اداکاری کی۔

مولانا فضل الرحمن کی تقریر پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے اسلام آباد میں ایک تھیٹر چل رہا ہے، کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اسلام آباد آئے ہوئے ہیں اور خود کو عالم دین کہلانے والا بہتان تراشیاں کررہا ہے اور وزیراعظم کی ذات پر حملے کیے جا رہے ہیں حالانکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا۔

یہ پڑھیں: مولانا فضل الرحمان مافیا سے نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں، فردوس عاشق


فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول کی جانب سے کنٹینر پر کھڑے ہو کر تقریر کرنے سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کو تکلیف پہنچی ہوگی جب کہ مولانا فضل الرحمن نے آج اسٹیج پر بہترین اداکاری کی، مولانا کا ڈی چوک نہ جانے کا اعلان خوش آئند ہے لیکن پاکستان عوامی کو استعمال کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کے شرکا کی دلچسپ ویڈیوز

دریں اثنا آزادی مارچ کے شرکا کی جانب سے بچوں کے جھولے استعمال کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مدرسے کے بچوں کو ورغلا کر لایا گیا، مارچ کے شرکا سے بچوں کے جھولے بھی محفوظ نہ رہے، عمران خان کے ایک اشارے پر مولانا سے بڑا اجتماع ہوسکتا ہے۔
Load Next Story