بلاول بھٹوزرداری صرف ویڈیو گیم میں شیر کا شکار کرسکتے ہیں سینیٹر مشاہداللہ خان
بلاول بھٹوزرداری صرف ویڈیو گیم میں شیر کا شکار کرسکتے ہیں، مشاہد اللہ
سانحہ کارساز کی چھٹی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی دھواں دھار تقریر کے جواب میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری صرف ویڈیو گیم میں شیر کا شکار کرسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے جواب میں ن لیگ کے سینئررہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جن کے بڑے شیرکا شکارنہ کرسکے ان کے بچے کیا کریں گے، بلاول صرف ویڈیو گیم میں ہی شیرکاشکارکرسکتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری خوش رہیں مگر کسی خوش فہمی میں نہ رہیں جب کہ ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل کا کہنا تھا کہ جو 1988 سے پتنگ نہ کاٹ سکے وہ اب کیا کاٹیں گے، بلاول نے پچھلے الیکشن والی تقریر پڑھ کرسنائی ہے۔ بلاول کی تقریر کے رد عمل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ بلاول دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی پارٹی کی حالت درست کرنے پر توجہ دیں تو بہترہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری کا کارساز پر دھماکوں کی چھٹی برسی کے موقع پر دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد شیر کا شکار کرے گی، پتنگ کو کاٹ دے گی اور خیبر پختونخواہ کی عوام کو سونامی کے طوفان میں ڈوبنے سے بچائے گی۔