تحریک انصاف کا آزادی مارچ معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے، پارٹی ذرائع


ویب ڈیسک November 04, 2019
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے، پارٹی ذرائع۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: آزادی مارچ کے معاملے کو تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کا معاملہ دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا،وفاقی حکومت کی مشاورت سے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو شام 4 بجے طلب کیا گیا جس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسی حوالے سے وزیراعظم نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |