پی سی بی نے آئرلینڈ کو دورہ پاکستان کیلیے باضابطہ مدعو کرلیا

آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کا جواب آنے کے بعد دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی


Muhammad Yousuf Anjum/ November 04, 2019
آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کا جواب آنے کے بعد دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سال آئرلینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے باضابطہ مدعوکرلیا۔

پی سی بی ترجمان نے کرکٹ آئرلینڈ کو باقاعدہ خط لکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں بورڈز کے درمیان باقاعدہ رابطہ ہوچکا ہے، ٹور کی تفصیلات دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی کرکٹ میں مصروفیات دیکھ کر طے کی جائیں گی اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کا جواب آنے کے بعد دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں لیکن یقین ہے کہ جلد مزید پیشرفت ہوگی، دسمبر میں سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا زبانی طورپر بتا دیا ہے تاہم ابھی تک آفیشل کنفرمیشن کا انتظار ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی اور دوسرا 19 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے۔ لنکن بورڈ کی جانب سے میچز کے مقامات کی منظوری دی جاچکی ہے تاہم تاریخوں پر ابھی باقاعدہ تصدیق ہونا باقی ہے، رواں ہفتے سری لنکا بورڈ کی جانب سے باضابطہ منظوری دی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |