سانحہ تیز گام غفلت برتنے پر چھ افسران معطل

وزارت ریلوے نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جارکر دیا

وزارت ریلوے نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جارکر دیا۔ فوٹو:فائل

لاہور:
وزارت ریلوے نے سانحہ تیز گام کے حوالے سے غفلت برتنے پر چھ افسران کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت ریلوے کی جانب سے سانحہ تیز گام میں غفلت برتنے پر 6 افسران کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ وزارت ریلوے نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جارکر دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیزگام میں مبینہ طور پر پھٹنے والا سلنڈر مل گیا


نوٹی فکیشن کے مطابق معطل کئے جانے والے افسران میں ڈویژنل کمرشل آفیسر کراچی جنید اسلم، ڈویژنل کمرشل آفیسر سکھر عابد قمر شیخ، اسسٹنٹ کمرشل آفیسر سکھر راشدعلی، اسسٹنٹ کمرشل آفیسر کراچی احسان الحق، ریلوے پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سکھر دلاور میمن اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس کراچی حبیب اللہ خٹک شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیزگام میں آتشزدگی سے 74 مسافر جاں بحق

واضح رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 74 مسافر جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثہ سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا جب کہ عینی شاہدین کے ملے جلے بیانات میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

 
Load Next Story