ہمایوں سعید کے ڈائیلاگ ’’دو ٹکے کی لڑکی‘‘ سے متعلق بنائے جانے والے مزاحیہ میمس
ہمایوں سعید کی اداکاری اور اُن کے ڈائیلاگ کی وجہ سے ڈرامہ مقبولیت کے اعتبار سے اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے
ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' میں اداکار ہمایوں سعید کے ڈائیلاگ 'دو ٹکے کی لڑکی'سے متعلق بنائے جانے والے مزاحیہ میمس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں ان دنوں نشر ہونے والا ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' نہ صرف انتہائی مقبول ہورہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ کی شکل بھی اختیار کر گیا ہے۔ ڈرامے کو پسند کئے جانے کی وجہ بہترین کہانی تو ہے لیکن اس میں اصل روح پھونکنے میں ہمایوں سعید کی اداکاری اور اُن کے ڈائیلاگ ہیں جس کی وجہ سے ڈرامہ مقبولیت کے اعتبار سے اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
ڈرامے کے اب تک کئی ڈائیلاگس مشہور ہوئے ہیں۔ جس میں 'محبت بچانے گیا تھا بڑی مشکل سے عزت بچا کر واپس آیا ہوں' ، '' وہ سمجھتا ہے جس سے محبت کرتے ہیں اس کی قیمت نہیں ہوتی، میں کہتا ہوں اسی کی تو قیمت ہوتی ہے'' ، عورت فطرتاً بے وفا نہیں ہوتی اور جو بے وفا ہوتی ہے وہ فطرتاً عورت نہیں ہوتی''،
گزشتہ ہفتے کے روز نشر ہونے والی قسط اور اس میں بولے جانے والا ہمایوں سعید کا ڈائیلا 'دو ٹکے کی لڑکی کے خاطر 50 ملین دے رہے تھے' سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتا جا رہا ہے۔ صارفین جہاں اس ڈائیلاگ کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں تو کچھ لوگ اس ڈائیلاگ سے وابستہ مزاحیہ میمس بھی بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں ہمایوں سعید کے 50 ملین کے ڈائیلاگ سے حوالے سے ایک میم بنائی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کہہ رہے ہیں کہ 50 ملین پر ٹیکس بھی دینا پڑتا ہے۔
فضا نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں معروف اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کے ایک مخصوص انداز میں ڈائیلاگ کو سوال کے طور پر پوچھا جا رہا ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B4bYOz2lq2A/"]
ایک صارف نے انسٹا گرام کی پوسٹ میں ہمایوں کے ڈائیلاگ کو انڈین طرز کا بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ اگر یہ انڈین ڈرامہ سیریل ہوتا تو اس طرح ہوتا۔
کائنات میمن نے اپنی ٹوئٹ میں ایک لڑکی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں موبائل اُٹھائے رو رہی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ آج ڈرامے کی آج کی قسط دیکھ کر تمام پاکستانیوں کی ایسی ہی حالت ہے۔
آخری ٹوئٹ میں عبداللہ نامی صارف نے ڈرامے کا مشہور ڈائیلاگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ 'میں آپ کو سمجھدار بزنس مین سمجھتا تھا لیکن یہاں آپ نے بھاؤ کرتے ہوئے مجھے حیران کردیا۔ اس دو ٹکے کی لڑکی کے لئے آپ مجھے 50 ملین دے رہے تھے۔